Header Ads

چیف جسٹس صاحب میری عمر بھی آپ کو لگ جائے ،آپ کا قوم پر احسان ہوگا،جسٹس ثاقب نے شیخ رشید ہسپتال کی تعمیر کیلئے 2سال کی بجائے کتنا وقت دیدیا؟دھماکہ خیز حکم جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید ذچہ بچہ ہسپتال کی عدم تعمیر کیس میں تکمیل کیلئے مزید  دو سال کا وقت دینے کی استدعا مسترد۔ نجی ٹی وی  کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے زچہ بچہ ہسپتال کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت عدالت نےہسپتال کی تعمیر کے لیے دو سال کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پہلے ہی ہسپتال کی تعمیر میں دس سال تاخیر ہوئی۔

مزید 2سال کا وقت نہیں دے سکتے۔ہسپتال میں دلچسپی کم ہو تو دو سال کا وقت بھی کم ہے۔۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی صورت ہسپتال کی تعمیر میں تا خیر برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہسپتال کی تعمیر میں تا خیر کا ذمہ دار کون ہے؟۔جب کہ دوران سماعت شیخ رشید کا چیف جسٹس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ منصوبہ آپ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا تھا۔میری عمر بھی آپ کو لگ جائے۔یہ قوم کے لیے آپ کا احسان ہو گا۔

The post چیف جسٹس صاحب میری عمر بھی آپ کو لگ جائے ،آپ کا قوم پر احسان ہوگا،جسٹس ثاقب نے شیخ رشید ہسپتال کی تعمیر کیلئے 2سال کی بجائے کتنا وقت دیدیا؟دھماکہ خیز حکم جاری appeared first on .



from اہم خبریں
via KunDunya

No comments