Header Ads

سیاستدانوں، بیوروکریٹس کے بعد پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار پر، ادارے میں کہاں کہاں کرپشن کی گئی؟حیرت انگیز انکشافات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کے بعد پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار پر آ گئی۔ نیب لاہور نے پولیس میں گھپلوں میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ کئی اشیاء کی خریداری میں مبینہ کرپشن کا انکشاف، پولیس افسران کی اثاثوں کی تحقیقات بھی شروع کر دیں گئی۔پنجاب پولیس میں مبینہ کرپشن، ایس ایس پی عبدالرب کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر نیب نے محکمہ پولیس کی جانب سے خریداری کی تحقیقات شروع کر دیں۔

بلٹ پروف اور سردیوں کی جیکٹس، ڈولفن سکواڈ کیلئے ہیلمٹ، ہتھکڑیوں، چھتریوں اور اینٹی رائٹ فورس کیلئے سامان کی خریداری کا ریکارڈ مانگ لیا۔ آئی جی پنجاب آفس میں تعینات رجسٹرار اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مبینہ کرپشن کے شواہد بھی جمع کر لیے گئے، جبکہ دیگر پولیس افسران کے اثاثہ جات کی چھان بین بھی جاری ہے۔نیب نے سابق آئی جی پنجاب سے خریداری اور ملوث افسران کی تفصیلات طلب کر رکھی تھیں جو تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔

The post سیاستدانوں، بیوروکریٹس کے بعد پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار پر، ادارے میں کہاں کہاں کرپشن کی گئی؟حیرت انگیز انکشافات appeared first on .



from اہم خبریں
via KunDunya

No comments