Header Ads

سگریٹ پینے والے اور سگریٹ نہ پینے والوں کے پھیپھڑوں میں کیا فرق ہوتا ہے؟ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ فوراً سگریٹ چھوڑ دیں گے

عادی سگریٹ نوش اکثر یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ بہت کوشش کر رہے ہیں مگر سگریٹ چھوڑی نہیں جا رہی۔ اب اگر آپ کسی سگریٹ نوش کے منہ سے یہ بات سنیں تو اسے یہ ویڈیو ضرور دکھائیں جس میں سگریٹ پینے والے اور اس سے پرہیز کرنے والے کے پھیپھڑوں کا فرق دکھایا گیا ہے۔

یہ صدمہ خیز ویڈیو آپ کو دکھاتی ہے کہ جو شخص سگریٹ نہیں پیتا اس کے پھیپھڑے کیسے ہوتے ہیں اور جو روزانہ ایک ڈبی پیتا ہے اس کے کیسے ہوتے ہیں۔امریکی ریاست شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی نرس امینڈا ایلر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا سیاہ رنگ کا پھیپھڑا ایک ایسے سگریٹ نوش کا ہے جو تمباکو نوشی کی کثرت سے کینسر میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں چلا گیا۔سیاہ پھیپھڑے کو دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پوری طرح پھیلنے اور آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو چکا ہے جبکہ اس کے برعکس سرخی مائل پھیپھڑا ایک ایسے شخص کا ہے جو سگریٹ نہیں پیتا تھا۔اسے پوری طرح پھیلتے اور مکمل طور پر آکسیجن جذب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت اپنی جگہ لیکن سگریٹ نوش کے پھیپھڑے کی شکل اور رنگت ہی اتنی خوفناک ہے کہ اسے دیکھ کر انسان ڈر جاتا ہے۔ اور ہاں، یہ بھی یاد رکھئے کہ سائنسی تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کینسر کے خطرے کو 23 گنا بڑھادیتی ہے جبکہ کینسر و دیگر متعلقہ بیماریوں سے ہونے والی اموات میں سے 87 فیصد کی بنیادی وجہ سگریٹ نوشی ہی ہوتی ہے۔

The post سگریٹ پینے والے اور سگریٹ نہ پینے والوں کے پھیپھڑوں میں کیا فرق ہوتا ہے؟ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ فوراً سگریٹ چھوڑ دیں گے appeared first on .



from صحت
via KunDunya

No comments