ظفر علی شاہ نے مسلم لیگ(ن) کو خیر باد کہہ دیا جانتے ہیں کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا؟
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سینٹر ظفر علی شاہ کا مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ دہا ،5جولائی کو تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے پارٹی کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان 5جولائی کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ظفر علی شاہ مسلم لیگ ن کے ایک اہم رہنما تھے جوپرویز مشرف اور بعد میں پیپلز پارٹی کے
پانچ سالہ دور حکومت میں مختلف نیوز چینلز پر مسلم لیگ ن کی نمائندگی کرتے رہے لیکن اپنے حقیقت پسندانہ اور بے لاگ موقف کے باعث وہ پارٹی کے بعض حلقوں میں نا پسندید ہ قرار دیئے جاتے تھے ۔بلدیاتی الیکشن کے موقع پر وہ اسلام آباد کی میئر شپ کے امیدوار بھی تھے لیکن وہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب نہ ہونے کے باعث اسلام آباد کے میئر نہ بن سکے ۔ اس حوالے سے ان کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کچھ افراد نے ان کی شکست میں کردار ادا کیا تھا ۔
The post ظفر علی شاہ نے مسلم لیگ(ن) کو خیر باد کہہ دیا جانتے ہیں کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا؟ appeared first on .
from پاکستان
via KunDunya
Post a Comment