Header Ads

جس پر اس بندے کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا، ن لیگی امیدواروں کو جیت یقینی بنانے کیلئے کیا مشورہ دیدیا گیا

لندن(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وطن واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ہے،(ن) لیگ کو ووٹر سے دور نہیں کیا جا سکتا ،جب ملک ترقی کے راستے پر آتا ہے تو اسے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے ، نوازشریف کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا ۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 2018کا الیکشن ریفرنڈم ہے ، الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوسکتی ، جس پر نوازشریف کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا ،

عوام جانتے ہیں کہ کس کو ووٹ ڈالنا ہے ، وطن واپسی کا فیصلہ والدہ کی صحت سے مشروط ہے لیکن وطن واپس ضرور جائیں گے ،پوری قوم کی دعائیں میری والدہ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ گھر گھر پہنچ چکا ہے جب ملک ترقی کے راستے پر آتا ہے تو اسے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے ، پاکستانی قوم جمہوریت اور پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے اچھا فیصلہ کرے گی ، ووٹر کو خریدا نہیں جا سکتا، (ن) لیگ کو ووٹر سے دور نہیں کیا جا سکتا ، مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

The post جس پر اس بندے کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا، ن لیگی امیدواروں کو جیت یقینی بنانے کیلئے کیا مشورہ دیدیا گیا appeared first on .



from پاکستان
via KunDunya

No comments