Header Ads

شاہ محمود قریشی کی ملتان سیٹ خطرے میں ، سگے بھائی مرید حسین قریشی نے ہی ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں ہی نہ ہوگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ملتان سیٹ خطرے میں ، سگے بھائی نے مسلم لیگی رہنما عبدالغفار ڈوگر کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن مبینہ طور پر پارٹی کے اندر وجہ اختلاف ہونے کے بعد اب الیکشن کے محاذ پر بھی ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں ملتان،عمرکوٹ

اور تھرپارکر سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی حالیہ مشکل کا تعلق ان کے بھائی مرید حسین قریشی سے ہے جنہوں نے انتخابات 2018 میں ن لیگی امیدوار عبدالغفار ڈوگر کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک عبدالغفار ڈوگر حلقہ این اے 157 سے زین قریشی کے مقابلے میں قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں گدی نشینی کے معاملے پر شاہ محمود قریشی سے سنگین اختلافات ظاہر کرنے والے مرید حسین قریشی کئی سالوں سے پیپلزپارٹی سے وابستہ تھے۔

The post شاہ محمود قریشی کی ملتان سیٹ خطرے میں ، سگے بھائی مرید حسین قریشی نے ہی ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں ہی نہ ہوگا appeared first on .



from پاکستان
via KunDunya

No comments