Header Ads

پاک فوج کی جانب سے نئی گیم متعارف،اس میں کیا کچھ ہے؟ جان کر آپ بھی فوراً سے پہلے اس گیم کو ڈاؤن لوڈ کرلیں گے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کی جانب سے ایک گیم  Glorious Resolve     کے نام سے  متعارف کروائی گئی ہے جسے کھیلتے ہوئے آپ بھی سوات کی وادی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر سکتے ہیں ۔ یہ ایک بڑی گیم ہے کیونکہ اس میں میدان جنگ کے وسیع و عریض نقشے بھی شامل ہیں۔ اس کے مختلف مراحل ہیں جن میں بتدریج کامیابی کے بعد آپ آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔گیم کا آغاز آئی ایس پی آرکی بریفنگ سے ہوتا ہے ۔

جس میں جنگ میں مصروف فوجیوں کے کلپ بھی شامل ہیں۔ گیم کے آغاز میں ہی آپ کو اپنے عہدے کا بھی انتخاب کرنا ہوتا ہے اور پھر اسی حساب سے آپ کو ذمہ داریاں بھی دی جاتی ہیں۔جنگ کا علاقہ خاصہ وسیع ہے لہٰذا اس کی سوج بوجھ حاصل کرنے میں آپ کو کافی محنت درکار ہوگی۔ شاندار کارکردگی پر آپ کو انعامات اور تمغوں سے بھی نوازا جاتا ہے۔ اس منفرد گیم کے ذریعے آپ  کےاندر دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے نیا جوش و جذبہ محسوس ہوگا۔

The post پاک فوج کی جانب سے نئی گیم متعارف،اس میں کیا کچھ ہے؟ جان کر آپ بھی فوراً سے پہلے اس گیم کو ڈاؤن لوڈ کرلیں گے appeared first on .



from اہم خبریں
via KunDunya

No comments