Header Ads

تقسیم ہند کے بعدبھارت میں مسلمانوں کی ایک اور بڑی اجتماعی ہجرت،مکانات کے باہر گھر برائے فروخت کے بینرز آویزاں،پولیس انتظامیہ میں افرا تفری پھیل گئی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست میرٹھ میں مسلمان خوف کا شکار ہو کر اپنے آبائی گھر فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے، مسلمانوں نے مکانات کے باہر گھر برائے فروخت کے بینرز آویزاں کر دئیے،اجتماعی ہجرت سامنے آنے پر علاقے کی پولیس انتظامیہ میں افرا تفری پھیل گئی، انصاف نہیں ملا تو وہ گھر چھوڑ کر دوسرے علاقے میں پناہ لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست میرٹھ کے لساڑی گاوں کے 20مسلم خاندان نے اپنے گھر کے باہر بینر لگا دیا جس پرتحریر ہے

یہ مکان بکاوہے، میں مسلمان ہوں۔ میں اپنا مکان فروخت کر رہا ہوں۔ یہاں چھوٹے چھوٹے تنازعات کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دے دیا جاتا ہے۔یہ پوسٹر گزشتہ روز دیواروں پر چسپاں نظر آیا جس کے بعد ان مسلم خاندانوں کی حمایت میں دیگر مسلمانوں نے بھی یہاں سے ہجرت کرنے کی بات کہی ہے۔ اس طرح اجتماعی ہجرت کی بات سامنے آنے کے بعد علاقے کی پولیس انتظامیہ میں افرا تفری کا ماحول برپا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لساڑی گاوں میں مسلمانوں کے تقریبا 100 گھرآباد ہیں جو 21 جون کے واقعہ کے بعد خوفزدہ ہیں۔

The post تقسیم ہند کے بعدبھارت میں مسلمانوں کی ایک اور بڑی اجتماعی ہجرت،مکانات کے باہر گھر برائے فروخت کے بینرز آویزاں،پولیس انتظامیہ میں افرا تفری پھیل گئی appeared first on .



from انٹرنیشنل
via KunDunya

No comments