Header Ads

’’نواز شریف کے خفیہ اداروں پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ ‘‘ سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی نے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا جس نے پوری مسلم لیگی قیادت کو بھی حیران کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سراج اقبال نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوںنے  نواز شریف کے بیان کی تردید کر دی ہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق رہنما ن لیگ سراج اقبال نے سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا تھا کہ اداروں سے متعلق میری تمام غلط فہمیاں دور ہو گئیں اور میرے گودام پر محکمہ ذراعت نے چھاپہ مارا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے گودام پر چھاپہ مارنے کے واقعے سے کسی ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اداروں کیخلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے انتخابی امیدواروں کو بلا کر خفیہ اداروں کی طرف سے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔ اگر ملک میں ایسے ہی چلتا رہا تو یہ نقصان دہ ثابت ہو گا ۔ انہوں نے نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمیشنر کو اس معاملے پر نوٹس لینے کو بھی کہا تھا ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے غلطیوں سے سبق نہیں لیا ،تمام توپوں کا رخ پاکستان مسلم لیگ کے امیدوروں کی طرف ہے ۔ ملتان میں ہمارے ایک امیدوار رانا سراج اقبال کو تھپڑ مارے گئے ۔ رانا اقبال سراج کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ، ہمارے متعدد امیدواروں کو جیب کے نشان پر الیکشن لڑنے کیلئے مجبور کیا گیا ہے کہ میں نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک اورچیف الیکشن کمشنر سردار رضا کو واقعے پر نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاہم مسلم لیگی رہنما رانا اقبال سراج کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے نواز شریف کے بیان کی ترید کر دی ہے اور ادارے سے متعلق غلط فہمی دور ہو گئی ہے ۔ ان کے گودام پر چھاپہ کسی اور ادارے نے نہیں بلکہ محکمہ زراعت نے مارا ہے ۔

The post ’’نواز شریف کے خفیہ اداروں پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ ‘‘ سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی نے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا جس نے پوری مسلم لیگی قیادت کو بھی حیران کر دیا appeared first on .



from اہم خبریں
via KunDunya

No comments