Header Ads

اندرون لاہو رکی سیاست میں بڑی کروٹ،بیگم کلثوم نواز کی کزن اور معروف پہلوان جھارا کی بیوہ سائرہ بانو نے نئی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن بڑنے کا اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) اندرون لاہو رکی سیاست میں بڑی کروٹ،بیگم کلثوم نواز کی کزن سائرہ بانو بھی ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے ٹکٹ پر مسلم لیگ(ن)کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔سائرہ بانو معروف پہلوان جھارا کی بیوہ ہیں۔حلقہ این اے120سے سابق رکن قومی اسمبلی ،اور سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز سائرہ بانو کی پھوپھو زاد ہیں۔

سائرہ بانوکو ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ اللہ اکبر تحریک کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹ جاری کر دیا ہے جو انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروا دیا ہے۔سائرہ بانو کے مسلم لیگ(ن) کے خلاف الیکشن میں حصہ لینے سے حلقہ پی پی149انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔اس حلقہ سے مسلم لیگ(ن) نے میاں مرغوب احمد کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔سائرہ بانو کرسی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گی۔

The post اندرون لاہو رکی سیاست میں بڑی کروٹ،بیگم کلثوم نواز کی کزن اور معروف پہلوان جھارا کی بیوہ سائرہ بانو نے نئی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن بڑنے کا اعلان کردیا appeared first on .



from پاکستان
via KunDunya

No comments