الیکشن سے تعلق نہیں، امیدوار مہم بھی چلائیں جب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں، بلاوا جاویداقبال کاذاتی دعوت نامہ نہیں ،چیئرمین کا دبنگ اعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،
نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، امیدوار الیکشن مہم بھی چلائیں اورجب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں، نیب نوٹس قانون کے مطابق بھجوائے جارہے ہیں یہ بلاوا جاویداقبال کاذاتی دعوت نامہ نہیں ہے۔ نیب لاہور آفس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، امیدوار الیکشن مہم بھی چلائیں اورجب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں،نیب نوٹس قانون کے مطابق بھجوائے جارہے ہیں یہ بلاوا جاویداقبال کاذاتی دعوت نامہ نہیں ہے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد ضروری ہے، جو نہیں کرے گا، اسے کرایا جائے گا۔چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ دھمکیوں کے بعدگھرمیں تالالگاکرنہیں بیٹھ سکتے،کام تو کرناہے ،کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب الیکشن سے پہلے بھی کام کررہا تھااور کرپشن کے خاتمے کے خلاف کارروائی الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لوگ بھی نیب میں ان شااللہ پیش ہوں گے ،آج کل الیکشن کی ہنگامہ خیز صورت حال ہے،اس لیے ہم انہیں موقع دے رہے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب الیکشن سے پہلے بھی کام کر رہا تھا اور یہ کارروائی الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گی۔
The post الیکشن سے تعلق نہیں، امیدوار مہم بھی چلائیں جب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں، بلاوا جاویداقبال کاذاتی دعوت نامہ نہیں ،چیئرمین کا دبنگ اعلان appeared first on .
from اہم خبریں
via KunDunya
Post a Comment