’’ویلڈن ملک صاحب ۔۔۔۔مستحقین کا بھلا ہوگا‘‘ ملک ریاض کا ایسا اقدام کہ چیف جسٹس بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹاؤن کیس،ملک ریاض نے فاطمید فاؤنڈیشن میں 50لاکھ روپے جمع کرادئیے۔نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں آج بحریہ ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی ۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ ملک ریاض کی جانب سے فاطمید فاؤنڈیشن میں 50لاکھ روپے جمع کرادئیے ہیں ۔اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملک ریاض کے اس اقدام سے مستحقین کا بھلا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دیدی گئی تھی
The post ’’ویلڈن ملک صاحب ۔۔۔۔مستحقین کا بھلا ہوگا‘‘ ملک ریاض کا ایسا اقدام کہ چیف جسٹس بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے appeared first on .
from اہم خبریں
via KunDunya
Post a Comment