Header Ads

فواد چوہدری الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں ؟ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو ان کے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں این اے 67جہلم سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔

فواد چوہدری کو گزشتہ روز الیکشن اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عباد الرحمن لودھی نے زرعی ٹیکس ادا نہ کرنے اور دوسری بیوی چھپانے اورغلط بیانی پر اعتراض سامنے آنے کے بعد نا اہل قرار دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ جہلم کے عوام کی فتح ہے۔ اس موقع پر ساتھ دینے پر انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بارز ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا۔

The post فواد چوہدری الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں ؟ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا appeared first on .



from اہم خبریں
via KunDunya

No comments